ہومUncategorizedمریم نواز نے وزیراعظم کی انتخابی اصلاحات پر بات چیت کی پیش کش مسترد کر دی

مریم نواز نے وزیراعظم کی انتخابی اصلاحات پر بات چیت کی پیش کش مسترد کر دی

لاہور، مسلم لیگ (ن)کی نائب صدر مریم نواز نے وزیراعظم عمران خان کی انتخابی اصلاحات پر بات چیت کی پیش کش مسترد کردی۔

مریم نواز شریف نے وزیر اعظم عمران خان کے ٹویٹ کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ڈسکہ الیکشن میں دھاندلی کا الزام آپکی جماعت پر لگا، دوبارہ الیکشن سے بھاگنے کی کوششوں کے باوجود عوام نے آپ کو دو مرتبہ دھول چٹائی۔مریم نواز نے کہا کہ این اے 249 میں بھی آپ کی جماعت آخری نمبر پر آئی، فکر کرنے کی ضرورت نہیں اور متعلقہ نظر آنے کی کوشش نہ کریں، عوام آپ کو بار بار مسترد کرچکے ہیں، اب آپ استعفی دے دیں، زیادہ ہوشیار بننے کی کوشش کرتے ہوئے الیکشن کمیشن کو دبا ئومیں مت لائیں اور فارن فنڈنگ کیس سے بھاگنے کی کوشش مت کریں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کا این اے 249 کے ضمنی الیکشن کے نتائج کے حوالے سے کہنا تھا کہ جیت اگر شفاف ہے تو دوبارہ گنتی کروانے میں کسی جماعت کو پریشانی نہیں ہونی چاہیے۔مریم نواز کا کہنا تھا کہ حلقہ 249 میں جیت کا مارجن چند سو ووٹ کا ہے اورمسترد شدہ ووٹ جیت کے فرق سے زیادہ ہیں، اور 5 فیصد کم فرق پر دوبارہ گنتی ہمارا قانونی و آئینی حق ہے، چیف الیکشن کمشنر سے درخواست ہے کہ مسلم لیگ ن کو اس کا یہ حق دیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔