اسلام آباد ، ایس پی صدر زون کیپٹن ریٹائرڈ حمزہ ہمایوں کی ہدایت پر تھانہ گولڑہ شریف پولیس کی کارروائی،موٹر سائیکل چوری میں ملوث سرکردہ گروہ کے دو کارندے فیضان و رمضان گرفتار،ملزمان کے قبضہ سے چوری شدہ ہنڈا 125 موٹر سائیکل برآمد کر لیا گیا۔
ہفتہ کو ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق ملزمان کو پہلے سے درج شدہ مقدمہ میں گرفتار کر کے مزید تفتیش شروع کردی گئی۔کارروائی ڈی ایس پی صدر کی نگرانی میں ایس ایچ او گولڑہ شریف عاصم غفار ایس آ ئی معہ ٹیم نے کی۔ڈی آئی جی آپریشنز و ایس ایس پی آ پریشنز نے صدر زون پولیس کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈان جاری رکھا جائے۔
