اسلام آباد ،امیر جماعت اسلامی اسلام آباد نصرا للہ رندھاوا نے کہا ہے کہ عمران خان کی حکومت نے رمضان میں مہنگائی کو کنٹرول کرنے کی بجائے غریب عوام پر کبھی بجلی اور کبھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی شکل میںڈرون حملے جاری ہیں، نااہل حکمرانوں کی وجہ سے پاکستان کے عوام بھوک ،بدحالی اور بدامنی کی آگ میں جل رہے ہیں، حکمرانوں کی نااہلی، کرپشن اور بیڈ گورننس نے عوام کا جینا مشکل کردیا ہے ۔
انھوں نے کہا یومِ بدر کفر اور اسلام کا عظیم معرکہ تھا جس میں دور حا ضر کے مسلمان دجالی فتنوں اور لبرل و سیکولر قوتوں سے نبرد آزما ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے جماعت اسلامی زون نمبر ایک کے اجتماع ارکان سے خطاب کر تے ہو ئے ۔نصراللہ رندھاوا نے کہا ملک میں مہنگائی آسمان سے باتیں کررہی ہے حکو مت کا رمضان پیکج بری بر ح ناکام ہو گیا ہے،رمضان کے مہینے میں بھی لوگ لمبی قطاروں میں گھنٹوں کھڑے ہو کر راشن خریدتے ہیں، دوسری طرف عوام کی قوت خرید مکمل طور پر جواب دے چکی ہے، بے روزگاری نے گھر گھر ڈیرے ڈالے ہوئے ہیں،ملک میں گو رننس نام کی کو ئی چیز نہیں ، انھوں نے کہا پی ٹی آئی حکو مت آنکھیں کھولنے کے لیے این اے 249کا رزلٹ کافی ہے۔
