کوئٹہ(مانیٹرنگ ڈیسک)نگران وزیراعلی بلوچستان کے لیے حکومت اور اپوزیشن نے علی مردان ڈومکی کے نام پر اتفاق کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق علی مردان ڈومکی کے نام پر اتفاق حکومت اور اپوزیشن کی پارلیمانی کمیٹی کے درمیان ہوا۔
علی مردان ڈومکی کی تقرری کے لیے سمری اسپیکر بلوچستان اسمبلی نے گورنر کو بھجوا دی گئی ہے۔
یاد رہے کہ نگران وزیراعلیٰ بلوچستان کے لیے حکومت اور اپوزیشن کسی ایک نام پر اتفاق نہیں کر سکے تھے جس کے بعد معاملہ پارلیمانی کمیٹی کے سپرد کر دیا گیا تھا۔
نگران وزیراعلیٰ بلوچستان کیلئے علی مردان ڈومکی کے نام پر اتفاق ہو گیا
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
