ہومبریکنگ نیوزڈالر کی اونچی اڑان ،روپے کے ’’پر‘‘ کاٹ دیئے

ڈالر کی اونچی اڑان ،روپے کے ’’پر‘‘ کاٹ دیئے

کراچی (سب نیوز) ڈالر ایک بار پھر مہنگا ہوگیا، انٹربینک میں پاکستانی کرنسی کی قدر 58 پیسے گر گئی۔

انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے، جمعہ کو بھی پاکستانی روپے کی قدر مزید 58 پیسے گر گئی، جس کے بعد امریکی کرنسی کے نرخ 295.50 روپے پر پہنچ گئے۔

گزشتہ روز انٹربینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت 294.93 روپے سے کم ہو کر 294.92 پر آگئی تھی۔

واضح رہے کہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 300 سے زائد ہوگئی ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔