ہومبریکنگ نیوزڈیرہ مراد جمالی سے انتہائی افسوسناک خبر آگئی ،پورا خاندان اجڑ گیا

ڈیرہ مراد جمالی سے انتہائی افسوسناک خبر آگئی ،پورا خاندان اجڑ گیا

ڈیرہ مراد جمالی (سب نیوز) بلوچستان کے ضلع نصیر آباد کے شہر ڈیرہ مرادجمالی شرقی میں کرنٹ لگنے سے 5 افراد جان کی بازی ہارگئے جس میں ایک ہی خاندان کے چار افراد بھی شامل ہیں ۔

بجلی کے ٹرانسفارمر میں مبینہ فنی خرابی کے باعث افسوس ناک واقعہ پیش آیا ، جاں بحق ہونے والوں میں ایک ہی خاندان کے افراد میں میاں بیوی ان کے دو حافظ قرآن بیٹے شامل ہیں ۔

پولیس کے مطابق کرنٹ لگنے سے ایک 60 سالہ شہری محمد ایوب لہڑی بھی جاں بحق ہوگیا ۔

،واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں ، پولیس نے لاشوں کو ضروری کارروائی کیلئے ہسپتال منتقل کردیا ۔

افسوسناک واقعہ سے ڈیرہ مراد جمالی شہر میں ماحول سوگوار ہے ۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔