ہومUncategorizedسائفر گمشدگی کیس، حکومت کا خصوصی پراسیکیوشن ٹیم تشکیل دینے کا فیصلہ

سائفر گمشدگی کیس، حکومت کا خصوصی پراسیکیوشن ٹیم تشکیل دینے کا فیصلہ

اسلام آباد:حکومت نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کیخلاف سائفر گمشدگی کیس کی عدالتوں میں پیروی کے لئے خصوصی پراسیکیوشن ٹیم تشکیل دینے کا فیصلہ کرلیا۔سائفر گمشدگی کیس کے معاملے پر حکومت کی جانب سے عدالتوں میں پیروی کے لئے خصوصی پراسیکیوشن ٹیم تشکیل دینے کا فیصلہ کرلیا گیا جبکہ وفاقی تحقیقاتی ایجنسی ( ایف آئی اے ) کی سفارش پر اس حوالے سے وزارت داخلہ نے سمری وزارت قانون کو بھیج دی ہے۔ذرائع کے مطابق پراسیکیوشن ٹیم میں شاہ خاور، رضوان عباسی اور ذوالفقار نقوی شامل ہوں گے۔

واضح رہے کہ وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف سائفر کی گمشدگی کا مقدمہ درج کر رکھا ہے اور سائفر معاملے کی تحقیقات کرنے والی جے آئی ٹی ہی تفتیش کرے گی۔یاد رہے کہ سابق وزیراعظم کے سابق پرنسپل سیکرٹری اعظم خان نے سائفر سے متعلق اپنا بیان ریکارڈ کرایا تھا جس میں انہوں نے سائفر کو ایک سوچی سمجھی سازش قرار دیا تھا۔ خیال رہے کہ گزشتہ برس مارچ میں ایک جلسے کے دوران اس وقت کے وزیر اعظم چیئرمین پی ٹی آئی نے اپنی جیب سے خط نکال کر دعوی کیا تھا کہ ان کے خلاف اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد ان کی بیرونی پالیسی کے سبب غیر ملکی سازش کا نتیجہ تھی اور انہیں اقتدار سے ہٹانے کے لیے بیرون ملک سے فنڈز بھیجے گئے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔