ہومبریکنگ نیوزچیئرمین پی ٹی آئی سے ملاقات کیلئے لیگل ٹیم اٹک جیل پہنچ گئی

چیئرمین پی ٹی آئی سے ملاقات کیلئے لیگل ٹیم اٹک جیل پہنچ گئی

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)چیئرمین پی ٹی آئی سے ملاقات کیلئے لیگل ٹیم اٹک جیل پہنچ گئی۔
نعیم پنجوتھا نے سپرنٹنڈنٹ اٹک جیل کو ملاقات کیلئے درخواست دے دی۔
ملاقات کیلئے وکلاء شعیب شاہین، سمیرکھوسہ، گوہر علی خان اور نعیم پنجوتھا کا نام شامل ہے۔
ملاقات کیلئے عمیر نیازی اور علی اعجاز بٹر کا نام بھی لسٹ میں دیا گیا ہے۔
قانونی ٹیم توشہ خانہ کیس میں دائر اپیل پر چیئرمین پی ٹی آئی سے مشاورت کرنا چاہتی ہے۔
اٹک جیل انتظامیہ کی اجازت ملنے پر وکلاء چیئرمین پی ٹی آئی سے ملاقات کریں گے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔