اسلام آباد(سب نیوز) نگران وزیراعظم انوار الحق کا کڑ نے پاکستان مسلم لیگ کے صدر چودھری شجاعت حسین سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ۔
تفصیلات کے مطابق نگران وزیر اعظم نے چودھری شجاعت حسین سے انکی خیریت دریافت کی ،
انوار الحق کاکڑ نے چودھری شجاعت حسین کی قومی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا ،
نگران وزیراعظم نے کہا کہ سیاسی سفر کی ابتداء آپکے ساتھ کی ، اب بھی آپ سے سرپرستی چاہتا ہوں ،بلوچستان کے حقوق کے لیے آپ نے ہمیشہ آواز بلند کی ،انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ بلوچستان کے عوام بنیادی حقوق دلانے پر ہمیشہ آپکے مشکور ہیں،قومی ،عوامی مسائل کے حل اورملکی ترقی کے لیے آپ سے راہنمائی کا طالب ہوں ،
چودھری شجاعت حسین نے انوار الحق کاکڑ کو نگران وزیر اعظم بننے پر مبارکباد دی اورکہا کہ مجھے امید ہے آپکے دور میں معاشی بہتری آئے گی،
چودھری شجاعت نے کہا کہ ملکی مسائل کے لیے تمام سیاسی قوتوں کو ساتھ لے کر چلیں ،عوام مہنگائی کے ہاتھوں پریشان ہیں، تدارک کے لیے فوری اقدامات اٹھائیں ۔
نگران وزیراعظم کا چودھری شجاعت سے ٹیلیفونک رابطہ،خیریت دریافت کی
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
