اسلام آباد(سب نیوز )وفاقی ترقیاتی ادارے کے گریڈ 19کے آفیسر میاں طارق لطیف کو ڈپٹی فنانشل ایڈوائز 1سی ڈی اے کا اضافی چارج سونپ دیا گیا۔ایچ آر ڈی کی طرف سے تحریری احکامات جاری ،فوری عہدے کا چارج لینے کی ہدایت ۔تفصیلات کے مطابق سی ڈی اے ایڈ آر ڈی نے گریڈ 19کے آفیسر طارق لطیف کو ڈپٹی فنانشل ایڈوائز 1سی ڈی اے کی اضافی ذمہ داریاں سونپ دی ہیں۔میاں طارق لطیف ڈائریکٹر اکائونٹس کی پوسٹ پر کام کر رہے ہیں۔ان کی تعیناتی چیئر مین سی ڈی اے کی ہدایت پر کی گئی ہے۔

