ہومبریکنگ نیوزاسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو 15 سال کیلئے آئو ٹ سورس کر نے کی منظوری

اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو 15 سال کیلئے آئو ٹ سورس کر نے کی منظوری

اسلام آباد: حکومت نے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئر پورٹ کو 15 سال کے لیے آٹ سورس کرنیکی منظوری دے دی۔

وزارتِ خزانہ ذرائع کے مطابق وزارت خزانہ نے اسلام آباد ایئر پورٹ کو آٹ سورس کرنے کا پلان منظور کرلیا ہے جس کے تحت آٹ سورس ہونے پر تھرڈ پارٹی پیشگی 10 کروڑ ڈالرادا کرے گی جب کہ خلاف ورزی کی صورت میں بیعانہ ضبط اور معاہدہ منسوخ ہو جائے گا۔

وزارتِ خزانہ حکام کا کہنا ہیکہ اسلام آباد ایئرپورٹ کے انتظامی امور، فنانشل کلوز، ڈیزائن اینڈ کنسٹرکشن تھرڈ پارٹی کے ذمے ہوگی جب کہ سروس چارجز، ایکسچینج ریٹ اور شاپس رینٹ بھی تھرڈ پارٹی کے ذمے ہوگی۔ ذرائع کے مطابق ایئرپورٹ پر کسٹم، سائٹ سیکیورٹی اور امیگریشن سروس سول ایوی ایشن اتھارٹی کے پاس ہوگی ۔ وزارت خزانہ حکام کا کہنا ہیکہ تھرڈ پارٹی کو ایئر پورٹ پر شاپنگ مال اور برانڈز شاپس بنانے کی بھی اجازت ہوگی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔