ہومبریکنگ نیوزنگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات

نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات

اسلام آباد:نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی صدر جمعیت علمائے اسلام مولانا فضل الرحمن کی رہائشگاہ پر آمد،گورنر کامران خان ٹیسوری بھی وزیرِ اعظم کے ہمراہ تھے. وزیرِ اعظم نے خار، باجوڑ میں جمیعت علما اسلام کے ورکرز کنو نشن پر خود کش حملے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔انہوں نے کہا کہ دہشت گرد عناصر پاکستانی قوم کے حوصلے پست نہیں کر سکتے. ملک میں دہشتگردی کی روک تھام اور امن او امان کے قیام کیلئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات یقینی بنائیں گے ۔مو لانا فضل الرحمن نے انوار الحق کاکڑ کو نگران وزیراعظم کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی اور نیک خواہشات کا اظہارکیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔