لاہور، وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے محنت کش کی کم از کم اجرت 20ہزار روپے کرنے کااعلان کردیا۔وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کا یوم مئی پر محنت کشوں کو ریلیف دینے کیلئے بڑا اقدام۔ وزیراعلی عثمان بزدار کا ورکرز کی کم از کم اجرت بیس ہزار روپے کرنے کا اعلان کردیا۔ سردار عثمان بزدار نے کہا کہ محنت کش کی فلاح وبہبود سب سے زیادہ مقدم ہے۔ پنجاب واحد صوبہ ہے جہاں ورکرز کی کم از کم اجرت 20ہزار روپے کرنے کی منظوری دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت نے تین برس میں ورکرز کی کم از کم اجرت میں پانچ ہزار روپے کا اضافہ کیا ہے۔ سابق دور میں ورکرز کی فلاح وبہبود پر کوئی توجہ نہیں دی گئی۔ ماضی کی حکومت نے محنت کشوں کو ریلیف دینے کیلئے کوئی ٹھوس اقدام نہیں اٹھایا۔وزیراعلی پنجاب نے کہا کہ سابق حکمرانوں نے پانچ سالہ دور میں ورکرز کی کم از کم اجرت میں صرف تین ہزار روپے کا اضافہ کیا۔ ہماری حکومت ورکرز کی کم از کم اجرت میں آئندہ بھی اضافہ کرے گی۔ وزیراعلی پنجاب نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں فرسودہ نظام ختم کر کے آن لائن لیبر انسپکشن کا نفاذ کیا گیا ہے۔
وزیراعلی پنجاب کامحنت کش کی کم از کم اجرت20 ہزار روپے کرنے کا اعلان
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
