کراچی (سب نیوز)مسلم لیگ کے مرکزی چیف آرگنائزآرگنائزر چوہدری سرور کراچی پہنچ گئے ،مرکزی سیکرٹری اطلاعات مصطفیٰ ملک ،دوسرے راہنماء بھی ہمراہ ہیں ۔
صوبائی صدر طارق حسن، کنور ارشد ، جمیل احمد خان، صادق شیخ، چوہدری مظہر اور دیگر راہنماؤں نے استقبال کیا
مسلم لیگی راہنماء چوہدری انصر ، انیلہ چوہدری بھی چوہدری سرور کے ہمراہ ہیں۔
ائرپورٹ اور جگہ جگہ استقبال کیا گیا ،جلوس پر گل پاشی کی گئی
ایک بڑے استقبالیہ جلوس میں چوہدری سرور مزار قائد روانہ ہوا۔
جلوس میں سینکڑوں گاڑیاں ، موٹر سائیکل ، بسیں اور ویگنیں شامل ہیں۔
مسلم لیگی راہنما مزار قائد پر حاضری دیں گے ، فاتحہ خوانی کریں گے
چوہدری سرور نے کہا کہ شاندار استقبال پر مسلم لیگ سندھ کا شکرگزار ہوں
سندھ کے عوام نے محبت کا حق ادا کردیا ، مایوس نہیں کریں گے ،
مصطفیٰ ملک نے کہا کہ آج ثابت ہو گیا مسلم لیگ سندھ کی بڑی سیاسی قوت ہے
طارق حسن نے کہا کہ شاندار استقبال پر کارکنوں کا شکرگزار ہوں، خدمت کا سفر جاری رکھیں گے ۔
چودھری سرور کا کراچی پہنچنے پر شاندار استقبال ،جلوس پر گل پاشی کی گئی
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
