ہومتعلیمفیڈرل میڈیکل کالج اسلام آباد میں یوم آزادی کی تقریب

فیڈرل میڈیکل کالج اسلام آباد میں یوم آزادی کی تقریب

اسلام آباد(سب نیوز)فیڈرل میڈیکل کالج اسلام آباد میں یوم آزادی کی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں میڈیکل کالج کے طلباء و طالبات، فیکلٹی نے شرکت کی ۔
تقریب میں پرچم کشائی کے ساتھ کیک بھی کاٹا گیا
کیک کو یوم آزادی کی مناسبت سے قومی پرچم کے رنگوں سے بنایا گیا تھا
پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر امجد چوہدری نے کالج کے لان میں پودا لگایا
پرنسپل فیڈرل میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر امجد چوہدری نے کہا کہ 14 اگست، یوم آزادی شایان شان طریقے سے منانا لازم ہے،یہ معمولی بات نہیں کہ آج ہم آزاد ملک کے شہری ہیں،لیکن صرف یوم آزادی منانا کافی نہیں، ہمیں پاکستانی بن کر بھی رہناہو گا۔انہوں نے کہا کہ ہمارا فرض ہے ہم پاکستان کی تعمیر و ترقی میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں،ہمیں عہد کرنا ہو گا آنے والا ہر 14 اگست پہلے سے بہت بہتر پاکستان ہو گا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔