ہومبریکنگ نیوزجشن آزادی، وفاقی دارالحکومت میں عمارتیں سجادی گئیں

جشن آزادی، وفاقی دارالحکومت میں عمارتیں سجادی گئیں

اسلام آباد(سب نیوز)جشن آزادی کے موقع پر اسلام آباد میں سرکاری، نیم سرکاری اور نجی عمارات کو خوبصورت رنگوں اور برقی قمقموں سے سجادیا گیا۔

پارلیمنٹ ہاؤس، ایوان صدر اور وزیراعظم آفس کو رنگ برنگے برقی قمقموں سے روشن کیا گیا ہے۔

شاہراہ دستور، جناح ایونیو سمیت کئی اہم سڑکوں کے دونوں طرف بھی روشنیوں کی بہار ہے۔

دوسری جانب کراچی میں بھی عمارتوں پر قومی پرچم کی مناسبت سے سبز رنگ نمایاں ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔