ہومپاکستانماضی میں پارٹی ٹکٹ دیتے ہوئے بڑی غلطیاں ہوئیں، آج سوچتا ہوں فلاں کو وفاقی وزیر کیوں بنایا، وزیراعظم

ماضی میں پارٹی ٹکٹ دیتے ہوئے بڑی غلطیاں ہوئیں، آج سوچتا ہوں فلاں کو وفاقی وزیر کیوں بنایا، وزیراعظم

گلگت،وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ماضی میں پارٹی ٹکٹ دیتے ہوئے بڑی غلطیاں ہوئیں، آج سوچتا ہوں فلاں کو وفاقی وزیر کیوں بنایا، ہمارے سابق حکمران چھٹیوں میں لندن جاتے ہیں، ان کے بچے اورجائیدادیں باہر ہیں،ناکافی وسائل کے باوجود گلگت بلتستان کیلئے ترقیاتی پیکج بڑا کارنامہ ہے۔وزیراعظم عمران خان نے گلگت بلتستان کیلئے پیکج کی تقریب سے خطاب میں کہا کہ طاقتور کو قانون کے تابع لائیں گے، نیب نے ہمارے دور میں بڑے لوگوں پر ہاتھ ڈالا۔ گلگت بلتستان کی ترقی کیلئے پیکج لے کر آئے ہیں، یہاں کی خوبصورتی نے ہمیشہ مجھے مسحور کئے رکھا، بیرونی قرضوں کی ادائیگی کے سبب ہمارے پاس پیسہ کم ہوتا ہے۔ کم پیسے کے باوجود ایسا پیکج بڑا کارنامہ ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمارے سابق حکمرانوں کے بچے اور جائیدادیں باہر ہیں، ملک سے پیسہ باہر لے جانے والے سب سے بڑے غدار ہیں۔ مجھ سے غلط فیصلے بھی ہو جاتے ہیں۔ ماضی میں ٹکٹ دینے میں غلطیاں ہوئیں،ٹکٹ دینے میں غلط فیصلے پر اکثر سوچتا رہتا ہوں۔وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے اپنے خطاب میں کہا کہ گلگت بلتستان کی ترقی کیلئے 370 ارب روپے خرچ کیے جائیں گے، وزیراعظم کا وژن پسماندہ علاقوں کو ترقی دینا ہے، ان کی گلگت بلتستان کی ترقی پر خصوصی توجہ ہے، گلگت بلتستان سے خوبصورت علاقہ دنیا میں کہیں نہیں، علاقے میں سیاحت کے فروغ کیلئے کام جاری ہے۔اسد عمر نے کہا کہ سکردو اور چلاس میں ہسپتالوں کو بہتر کر رہے ہیں، گلگت بلتستان کے عوام کو بااختیار بنانا ہے۔ کراچی، بلوچستان، اندرون سندھ کے بعد یہاں ترقیاتی پیکج کا اعلان کیا گیا، وزیراعلی گلگت بلتستان علاقے کی ترقی کیلئے سنجیدہ ہیں۔وفاقی وزیر علی امین گنڈا پور نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان حکومت کا نہیں بلکہ قوم کا سوچتے ہیں،گلگت بلتستان کے عوام کی ملک کیلئے قربانیاں قابل ستائش ہیں۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کرپشن مافیا کے خلاف جنگ لڑ رہے ہیں جس میں عوام ان کے ساتھ ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔