پشاور،خیبرپختونخوا کے وزیر صحت تیمور سلیم جھگڑا نے اپنے خلاف ایف آئی آر درج ہونے پر حفاظتی ضمانت کرالی۔صوبائی وزیر صحت تیمور جھگڑا مقدمہ درج ہونے کے تین روز بعد مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش ہوئے جہاں انہوں نے ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست دی جو منظور کرلی گئی۔واضح رہے کہ تیمور سلیم جھگڑا نے چند روز قبل ایس او پیز کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ایک افطار پارٹی میں شرکت کی تھی جس پر ضلعی انتظامیہ نے وزیرصحت کیخلاف مقدمہ درج کیا جس میں پینڈیمک ایکٹ کی دفعہ شامل شامل ہے۔
صوبائی وزیر صحت تیمور سلیم جھگڑاکی حفاظتی ضمانت منظور
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
