ہومپاکستانملک میں کورونا وائرس کے تشویشناک مریضوں کی تعداد 5 ہزار 360 ہو چکی ہے،اسد عمر

ملک میں کورونا وائرس کے تشویشناک مریضوں کی تعداد 5 ہزار 360 ہو چکی ہے،اسد عمر

اسلام آباد،وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی واصلاحات وخصوصی اقدامات ونیشنل کمانڈ اینڈ آ پریشن سنٹر کے سربراہ اسدعمر نے کہا ہے کہ ملک میں کورونا وائرس کے تشویشناک مریضوں کی تعداد 5 ہزار 360 ہو چکی ہے،الحمدللہ ،ابھی تک کورونا کے اتنے زیادہ کیسز کو منظم طریقے سے نمٹایا ،تشویشناک مریضوں کی تعداد گزشتہ سال جون کے مقابلے میں 57 فیصدزیادہ ہے۔جمعہ کوسماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں اسد عمر نے کہا کہ ملک میں تشویشناک مریضوں کی تعداد 5 ہزار 360 ہو چکی ،ہیلتھ سسٹم آکسیجن کی پیداوار سے بیڈز تک کی استعداد کار بڑھانے کے باعث ممکن ہوا،اسد عمر نے کہا کہ پاکستان میں گزشتہ سال آکسیجن کی پیداواری صلاحیت 487 ٹن یومیہ تھی۔ اسے بڑھا کر 798 ٹن کردیا گیا ہے۔ گزشتہ جون میں آکسیجن کی پیداوار 465 ٹن ، یومیہ سے 725 ٹن ہوگئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے تقسیم کو یقینی بنانے کے لئے گزشتہ سال 19،200 آکسیجن سلنڈر بھی درآمد کیے تھے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔