اسلام آباد ،ڈی آئی جی آپریشنز افضال احمد کوثر کی کورونا وائرس کی ایس او پیز پر عمل درآمد کے سلسلے میں آبپارہ اور سپر مارکیٹ میں واک، ڈی آئی جی آپریشنز نے کہا کہ تاجر کمیونٹی کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے اپنا کردار ادا کریں، ڈی آئی جی آپریشنز نے شہریوں کو کورونا ایس او پیز اور احتیاطی تدابیر کے حوالے سے آگاہی فراہم کی
ڈی آئی جی آپریشنز نے شہریوں میں ماسک بھی تقسیم کئے، کورونا کی تیسری لہر پہلے سے زیادہ سخت اور پھیل رہی ہے ، اس کی روک تھام کے لئے گورنمنٹ نے ایس او پیز جاری کئے ہیں پر سختی سے عمل درآمد کو یقینی بنایا جارہا ہے، اسلام آباد پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے ان ایس او پیز پر عمل درآمد کروانے کے لئے اپنا بھرپور کردار ادا کررہے ہیں، اسلام آباد پولیس نے گزشتہ چار ماہ کے دوران ایس او پیز کی خلاف ورزی پر متعدد مقدمات درج کرکے خلاف ورزی کرنے والے افراد کے خلاف کارروائیاں کیں، جب تک شہری اور تاجر کمیونٹی خود ان ایس او پیز عمل درآمد نہیں کرتی تب تک اس موذی وبا کو پھیلنے سے نہیں روکا جا سکتا،انہوں نے تمام شہریوں خصوصا تاجر کمیونٹی سے اپیل کی کہ وہ کورونا وبا کے ایس او پیز پر مکمل عمل درآمد کریں، تمام احتیاطی تدابیر کو اپنائیں، سماجی فاصلے کی پابندی کریں ، غیر ضروری نقل و حرکت سے گریز کریں، ماسک کا استعمال یقینی بنائیں، دکاندار حضرات کسی بھی شخص کو ماسک کے بغیر اندر نہ آنے دیں، گورنمنٹ کی طرف سے مقرر کردہ اوقات پر سختی سے پابندی کی جائے،قانون کے نفاذ کو یقینی بنانے والے اراوں کے ساتھ مکمل تعاون کیا جائے۔
