اسلام آباد،معروف عالمِ دین سیاسی، سماجی و ادبی شخصیت ممتاز کشمیری رہنما اور مرکزی صدر تنظیم السادات پاکستان و آزاد کشمیر اور ماہر علم الانساب حضرت مولانا علامہ سید محبوب شاہ کاظمی آف راول ٹان تقدیر الہی سے 10 اپریل بروز ہفتہ 2021 کو مختصر علالت کے بعد رحلت فرما گئے تھے جو مسلم لیگ ن یوتھ ونگ فیڈرل کیپیٹل اسلام آباد کے صدر اور چیئرمین یونین کونسل نمبر 24 راول ٹان/مارگلہ ٹان سید ظہیر احمد شاہ، سید خورشید احمد شاہ، مرحوم لیگی رہنما سید کوثر علی شاہ، سید مدثر علی شاہ اور سید راشد علی کاظمی ایڈووکیٹ کے والد گرامی تھے جن کی نمازجنازہ 11 اپریل بروز اتوار دن 11 بجے راول ٹان ٹینکی گرانڈ میں ادا کرنے کے بعد تدفین ان کے آبائی قبرستان راول ڈیم میں کر دی گئی۔
مرحوم کی وصیت کے مطابق ان کی نمازجنازہ بین الاقوامی مبلغ اسلام اور عالمی مفکر سید عصمت حسین گیلانی شاہ صاحب نے پڑھائی۔ مرحوم سید محبوب شاہ کاظمی کئی کتابوں کے مصنف تھے۔ نعت گو شاعر تھے اہل بیت اطہار کی شان میں قصیدے لکھتے تھے۔ سابق مرکزی مجلس عاملہ مسلم کانفرنس کے رکن تھے۔ کشمیر اسمبلی کے سابق امیدوار تھے۔ جموں و کشمیر عوامی تحریک کے سابق مرکزی پارلیمانی بورڈ کے چیئرمین تھے۔ تنظیم متاثرین حقوق اسلام آباد کے بانی تھے۔ مہاجرین جموں کشمیر کی آبادکاری میں پوری جانفشانی سے کام کیا۔ کراچی سے خیبر تک ماہرین انساب سادات مرحوم شاہ صاحب کو اپنا استاذ مانتے تھے۔ تاریخ کشمیر و سادات پاکستان و کشمیر کا چلتا پھرتا ایک انساکلوپیڈیا تھے۔ راول ڈیم کی قدیمی مسجد کے خطیب دوم تھے۔ خطیب اول ان کے ماموں اور سسر سید وہاب الدین شاہ صاحب ظفر رح تھے۔ زندگی کے آخری سال مدحت اہلبیت میں صرف کیے اپنے خاندان کے شجرے کی قلمی شاخیں گھر گھر پہنچائیں۔ گویا مرحوم شاہ صاحب ایک جرات مند سیاستدان تھے۔ درد دل رکھنے والے سماجی رہنما جو ہمہ وقت غریبوں کی حمایت و مدد کے لیے برسر پیکار رہتے تھے۔ شاعر تھے ادیب تھے ایک بہترین مقرر اور خطیب تھے۔ حق گوئی طرہ تھا حق گوئی کے لیے کبھی کسی عہدہ، طاقت یا تعلق خاطر میں نہ لاتے تھے۔ الحاق پاکستان کے بہت بڑے داعی تھے۔ اپنی زندگی کی سات دہائیاں تحریک آزادی کشمیر کے صف اول کے مجاذ کے طور پر پیش کیں۔ نمازجنازہ میں شرکت کرنے اور اہل خانہ سے تعزیت کرنے والوں میں سیاسی و سماجی ادبی شخصیات علمائے کرام کے علاوہ مختلف شعبہ ھائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی جن میں مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما اور سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر طارق فضل چوہدری، سابق ایم این اے انجم عقیل خان، سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار عتیق احمد خان ،مرکزی سیکرٹری جنرل مسلم کانفرنس محترمہ مہرالنسا، سابق میئر اسلام آباد پیر عادل گیلانی، آزاد کشمیر حکومت کے وزرا وزیر خوراک صاحبزادہ سید شوکت علی شاہ، وزیر سول ڈیفنس آزاد حکومت حافظ احمد رضا قادری ،وزیر اکلاس راجہ محمد صدیق ،حریت رہنما سید یوسف نسیم ،وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور سردار ابرار ریاض ،صدر آزاد کشمیر کے پولیٹیکل سیکرٹری سردار عثمان ،سابق صدارتی مشیر سید غلام احمد شاہ ،ڈپٹی میئر چوہدری رفعت جاوید ،مسلم لیگ ن ڈنمارک کے صدر میاں حفیظ ،پی ٹی آئی کے سابق امیدوار برائے میئر اسلام آباد ملک ساجد ،سابق امیدوار این اے 53 راجہ وقار ممتاز ،مسلم لیگ ن اسلام آباد کے جنرل سیکرٹری ایم ساجد عباسی، ڈی جی ایجوکیشن ملک اکرام ،سابق ڈی جی ایجوکیشن پروفیسر محمود ملک ،چیئرمین سردار مہتاب ،چیئرمین فرمان علی مغل ،چیئرمین راجہ وحید الحسن ،چیئرمین چوہدری مطلوب ،چیئرمین چوہدری اللہ دتہ ،چیئرمین چوہدری نعیم گجر چیئرمین چوہدری منیر ،چیئرمین رانا اشفاق ،چیئرمین چوہدری مشتاق ،چیئرمین ملک سجاد ،چیئرمین ملک اشتیاق ،چیئرمین قاضی عادل ایڈووکیٹ ،چیئرمین چوہدری ندیم ،چیئرمین چوہدری حنیف ،چیئرمین ملک رفیق ،چیئرمین قیصر بھٹی ،چیئرمین ملک وسیم ثنا ،چیئرمین سید ابرار شاہ ،چیئرمین نمبردار جمیل کھوکھر ،چیئرمین قاضی تنویر ،چیئرمین حاجی گلفراز ،چیئرمین ملک رضوان ،وائس چیئرمین محسن گوندل ،وائس چیئرمین راجہ امجد ،وائس چیئرمین ملک دستگیر ،وائس چیئرمین ملک اخلاق ایڈووکیٹ ،وائس چیئرمین راشد کیانی ،وائس چیئرمین حاجی ستار ،وائس چیئرمین حاجی نثار لنگاہ ،وائس چیئرمین راجہ نجم حیات ،وائس چیئرمین سید اعجاز گیلانی ،پی ٹی آئی کے رہنما سید علی بخاری ایڈووکیٹ ،پیپلزپارٹی اسلام آباد کے رہنما علم گیر خان ،سابق چیئرمین ضلع اسلام آباد ،عمر مغل چوہدری ،خورشید چوہدری ،آصف بابو ،مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کے ارشد مغل راشد ،ملک افضال ,ملک شکیل اعوان ،راشد عباسی لقمان صبحانی ،سردار سعود زبیر قریشی ،عبید عباسی ،راجہ مبین ،آصف شاہ ،شفیق شاہ محمد یاسین، آصف چوہدری، رحمان عباسی، ندیم گجر ،مسلم لیبر ونگ کے صدر راجہ سفیر، ایم ایس ایف اسلام آباد کے صدر عبید قریشی، سردار عبد یوسف ،اسلام آباد چیمبر آف کامرس کے سینیئر نائب صدر نوید ملک ،پی آئی اے انصاف لیگ کے صدر اور پی ٹی آئی رہنما ملک ناصر افضال مغل ایڈووکیٹ ،چوہدری فرید ایڈووکیٹ چوہدری خالد منیر، ملک حفیظ مسلم لیگ ن سوشل میڈیا کے مہدی حسن خان ،راجہ مبین ،احد فرحان عظیم احمد ،راجہ حسنین، حضرت علامہ سید الطاف، حسین شاہ کاظمی، پروفیسر سید اسد انقلابی ،علامہ سید وسیم کاظمی ،علامہ قاری شوکت علی قریشی ،علامہ قاری سرور سیالوی ،علامہ قاری وحید ،علامہ ضیا چشتی ،علامہ اشرف ،علامہ حافظ یوسف، حاجی ملک سلیم ، ڈائریکٹر ریونیو عامر شہزاد ،ڈپٹی ڈائریکٹر عرفان کھوکھر ،ملک یعقوب جیو نیوز کے اعزاز سید، 24 نیوز کے ڈپٹی چیف عرفان ملک، نیوز ون کے خواجہ کاشف، 24 نیوز کے آصف نوید ،نوائے وقت کے سینیٹر صحافی اور کالم نگار ملک فدا الرحمن، سینیٹر صحافی کالم نگار پروفیسر محی الدین، ایجوکیشن نیوز کے چیف ایڈیٹر ملک مسعود ،سما نیوز کے شہریار بخاری، ڈسٹرکٹ نیوز کے چیف ایڈیٹر عباس جعفر ،مزدور یونین کے جنرل سیکرٹری چوہدری محمد یاسین ،راجہ رفیق اظہر تنولی ،سابق سٹی ناظم سوھاوہ، صدر پی ٹی آئی تحصیل سوھاوہ سید اسرار شاہ ،سابق وزیراعظم آزاد کشمیر کے سابق کوآرڈینیٹر سید رشید کاظمی، مسلم کانفرنس اسلام آباد کے صدر عاصم عباسی، جنرل سیکرٹری سید ظفر علی شاہ ،مسلم کانفرنس ضلع جہلم کے صدر خلیل کاظمی، ندیم کھوکھر ،معین الدین پور سیداں محمدی پور سیداں گجرات کے باوا سید مجاہد شاہ، پیر اصغر گیلانی، پی ٹی آئی کے اعظم خان، راجہ عطا الرحمن، سابق امیدوار برائے سینٹ فرزانہ کوثر ،نمبردار راجہ کوثر، راجہ اشتیاق کیانی ،حاجی ربنواز عباسی، حماد گجر ،اکبر گجر ،چوہدری امجد ،چوہدری طاہر ،راجہ انعام شامل ہیں ۔
