ہومدنیابھارت میں کورونا وائرس کے باعث ایک دن میں ہلاکتوں کا نیا ریکارڈ

بھارت میں کورونا وائرس کے باعث ایک دن میں ہلاکتوں کا نیا ریکارڈ

نئی دہلی ،بھارت میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 3645مریض انتقال کر گئے۔ یہ اس وبا کی وجہ سے ایک دن میں ہلاکتوں کا نیا ریکارڈ ہے۔ بھارتی میڈیاکے مطابق جمعرات کی صبح تک کے اعداد و شمار کے مطابق نئی ہلاکتوں کے بعد ملک میں کورونا وائرس کے باعث مرنے والوں کی کل تعداد اب دو لاکھ چار ہزار آٹھ سو بتیس ہو گئی ہے۔ اسی دوران کورونا انفیکشن کے تقریبا تین لاکھ اسی ہزار نئے کیس بھی رجسٹر کیے گئے۔ یہ بھی ایک دن میں انفیکشنز کی نئی ریکارڈ تعداد ہے۔ بھارت میں کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد اب تقریبا اٹھارہ اعشاریہ چار ملین ہو گئی ہے۔دوسری جانب امریکا نے کورونا وائرس کی وبا سے دنیا کے دوسرے سب سے زیادہ متاثرہ ملک بھارت کے لیے فوری کورونا ٹیسٹ، حفاظتی ماسک اور دوسرے ساز و سامان کی صورت میں سو ملین ڈالر سے زائد کی امداد روانہ کر دی ہے۔ اس امدادی سامان کو لے کر جانے والی پہلی پرواز کے ذریعے فوری نتائج دکھانے والی تقریبا ایک ملین کورونا ٹیسٹنگ کِٹس بھی بھیجی گئی ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔