اسلام آباد ، اسسٹنٹ کمشنر سیکرٹریٹ انیل سعیدکا سملی ڈیم روڈ اور بری امام کے مختلف علاقوں کا دورہ ، کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کا جائزہ لیا ۔
تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر سیکرٹریٹ انیل سعیدنے سملی ڈیم روڈ اور بری امام کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور سبزی و فروٹ شاپس ، پلازہ اور سٹورز پر کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کا جائزہ لیا۔ اے سی سیکرٹریٹ نے اس موقع پربری امام میں خدمت کمیٹی کے تعاون سے ضرورت مند100 خاندانوں میں راشن بھی تقسیم کیا ۔
