ہوماسلام آباداسلام آباد پولیس کو عید الفطر کے دنوں میں خصوصی سکیورٹی پلان مرتب کرنے کی ہدایت

اسلام آباد پولیس کو عید الفطر کے دنوں میں خصوصی سکیورٹی پلان مرتب کرنے کی ہدایت

اسلام آباد ،ڈی آئی جی آپریشنز اسلام آباد افضال احمد کوثر کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں سکیورٹی و کرائم کی موجودہ صورتحال کا جائرہ لیا گیا ،اجلاس میں ایس ایس پی انوسٹی گیشن ، آپریشنز ،ایڈیشنل ایس پی اسلام آباد،تمام زونل ایس پیز،ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوزنے شرکت کی ۔

اجلاس میں عید الفطر کے نزدیک دنوں میں خصوصی سکیورٹی پلان مرتب کرنے کی ہدایت اور بھکاریوں کے خلاف چلائی جانے والی مہم پر اعتماد کا اظہار کیا گیا ۔ اجلاس میں ایڈیشنل ایس پی فرحت عباس کاظمی کے کردار کو سراہتے ہوئے ڈی آئی جی آپریشنز نے ہدایت کی کہ تمام سینئر افسران صبح سے رات تک خود فیلڈ میں موجود رہیں ،ڈیوٹی پر مامور اہلکاروں کو باقاعدہ بریف کریں ،ڈیوٹی پر مامور اہلکار کرونا وائرس سے بچا ئوکیلئے خصوصی حفاظتی تدبیریں اپنائیں ،کورونا وائرس کے نقصانات اور اس کی روک تھام کیلئے شہریوں کو بھی آگاہی فراہم کریں ، خاص کر آخری عشرے میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے جائیں ، مساجد،امام بارگاہوں، جمعہ کی نماز کے دوران اضافی نفری تعینات کی جائے، جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بہتر حکمت عملی اپنائی جائے ،جرائم کے سدباب کیلئے اشتہاریوں کے خلاف کریک ڈائون میں تیزی لائیں۔افضال احمد کوثر نے ہدایت کی کہ تمام افسران مدعی مقدمات سے ملاقات کریں ،تفتیش کی صورتحال کے بارے میں آگاہی فراہم کریں ،اس حوالے سے ہر ہفتے رپورٹ میرے دفتر بھجوائیں ،منشیات فروشوں کے خلاف مہم مزید تیز کیا جائے ،منشیات فروشوں کے خلاف انٹیلیجنس کی بنیادوں پر کارروائیاں کی جائیں ،کار و موٹر سائیکل چوروں کا تدارک کیا جائے، شہریوں کا مال مسروقہ سمیت چوری شدہ کاریں و موٹرسائیکلوں کی برآمدگی کو یقینی بنائیں،شہریوں کی جان و مال کی حفاظت کے لیے تمام تر ضروری اقدامات کیے جائیں ۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔