ہومپاکستانبھارت میں کورونا کی بگڑتی صورتحال کے پیش نظر آمدو رفت پر مکمل پابندی عائد ہے،فواد چوہدری

بھارت میں کورونا کی بگڑتی صورتحال کے پیش نظر آمدو رفت پر مکمل پابندی عائد ہے،فواد چوہدری

اسلام آباد،وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ بھارت میں کورونا کی بگڑتی صورتحال کے پیش نظر بھارت سے آمدو رفت پر مکمل پابندی عائد ہے ،یہ پابندی اپریل کے تیسرے ہفتے سے لاگو ہے اور اس مکمل عمدرآمد ہو رہا ہے۔بدھ کو سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا کہ اگر کوروناکی صورتحال میں بہتری نہ آئی تو پاکستان کے اندر مزید سخت اقدامات کرنے پڑیں گے اس کیلئے تیاری کی جا رہی ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔