ہومدنیابھارت میں کورونا بے قابو، مالدار افراد نجی طیاروں کے ذریعے ملک چھوڑ گئے

بھارت میں کورونا بے قابو، مالدار افراد نجی طیاروں کے ذریعے ملک چھوڑ گئے

لندن،بھارت میں کورونا کے بڑھتے کیسز کے باعث مالدار افراد ہزاروں پونڈز دے کر نجی طیاروں کے ذریعے برطانیہ پہنچ گئے ۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق بھارت میں کورونا کے خطرناک حد تک اضافے کے بعد کئی افراد ملک چھوڑ گئے جبکہ دیگر ملکوں کی جانب سے بھارتی پروازوں پر پابندی کے بعد بھارت کے امیر ترین لوگ نجی طیاروں کے ذریعے برطانیہ پہنچ گئے۔بھارت سے آنے والے کئی نجی طیاروں کو برطانیہ میں اترنے کی اجازت نہیں ملے۔ذرائع کے مطابق سفری پابندیوں کے بعد بھارت سے آنے والے تقریبا 8 نجی طیاروں کو برطانیہ میں اترنے کی اجازت ملی جو تقریبا 70 ہزار پونڈ فی طیارے کی قیمت ادا کر کے پہنچے۔ جن میں سے چار ممبئی، تین دہلی اور ایک پرواز احمد آباد سے آئی۔اس سے قبل 22 اپریل کو بھارت سے لندن کے لیے تقریبا 300 ٹکٹ فروخت ہوئے جنہیں برطانیہ کی سفری پابندیوں کے وجہ سے واپس کر دیا گیا۔ یہ ٹکٹ 11 سو پونڈ فی سیٹ کے حساب سے فروخت کیے گئے تھے۔واضح رہے کہ بھارت میں کورونا وائرس سے گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ساڑھے تین لاکھ سے زیادہ افراد متاثر ہوئے ہیں جبکہ دارالحکومت نئی دہلی میں آکسیجن اور ہسپتالوں کے انتہائی نگہداشت وارڈز میں بیڈز کی قلت تاحال برقرار ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔