ہومکامرستین دن مسلسل اضافے کے بعد ڈالر کی قدر میں کمی

تین دن مسلسل اضافے کے بعد ڈالر کی قدر میں کمی

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستانی روپیہ کے مقابلے میں مسلسل 3 دن اضافے کے بعد ڈالر کی قدر میں کمی ہوگئی ہے۔
کرنسی ڈیلرز کے مطابق کاروباری دن کے آغاز پر انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں 49 پیسے کی کمی سے ڈالر 282 روپے55 پیسے پر آگیا۔
دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں کاروبارکے آغاز میں تیزی کارجحان برقرار ہے۔ ہنڈریڈ انڈیکس37پوائنٹس بڑھکر 45046 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔