ہومبریکنگ نیوزکسی سے اتحادنہیں ،ہرسیٹ پراپنا امیدوار لائیں گے،عبدالعلیم خان

کسی سے اتحادنہیں ،ہرسیٹ پراپنا امیدوار لائیں گے،عبدالعلیم خان

لاہور:استحکام پاکستان پارٹی کے صدرعبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ 9 مئی کے بعدپی ٹی آئی میں رہنے کاسوال ہی پیدانہیں ہوتا،پی ٹی آئی میں سب دوست خواب کے تحت اکٹھے ہوئے تھے،ہم سب سمجھتے تھے ملک کوخوبصورت بنائیں گے،جن لوگوں نے عملی زندگی میں کچھ نہ کیاہووہ خیالوں میں ہوتے ہیں۔

ایک انٹرویو میں آئی پی پی کے صدر عبدالعلیم خان نے کہا کہ پی ٹی آئی کے ساتھ سب نے جدوجہدمیں اپناحصہ ڈالا،پرویزخٹک کابھی اس جدوجہد میں کردارہے،9 مئی کے بعدپی ٹی آئی میں رہنے کاسوال ہی پیدانہیں ہوتا۔

انہوں نے کہاکہ ہم نے لوگوں کوایک پلیٹ فارم دیا،ہم نے پرویزخٹک کوبھی دعوت دی تھی،ان کی پارٹی کیلئے نیک خواہشات کااظہارکیا،کوئی جماعت ملک کی خدمت کرسکتی ہے توان کاحق ہے،پرویزخٹک نے پارٹی بنائی ہے تومنشوردیں گے۔

انہوں نے کہا کہ آئی پی پی بننے سے قبل ہمارے 2 لوگ حکومت کاحصہ تھے اورپی ڈی ایم اتحاد کوسپورٹ کررہے تھے ، وہ سمجھتے تھے ایک ماہ پہلے حکومت کاساتھ چھوڑنے سے شرمندگی ہوگی ، لہذاحکومت کی مدت پوری ہونے تک رہنے دیاجائے،وہ چاہتے تھے ایک ماہ پہلے استعفی نہ دلوایاجائے۔

صدرآئی پی پی نے کہا کہ پرویزخٹک اورہماری وکٹ الگ الگ ہے پرویزخٹک سے کوئی اختلاف نہیں، پرویزخٹک سے کوئی رابطے میں ہے تووہ دوسری جماعت کوپسند نہیں آئیگا، جوہمارے ساتھ آناچاہتے ہیں ان کارابطہ دوسری جماعتوں کواچھانہیں لگتا،انہیں معلوم ہے مزید لوگ ہمیں جوائن کررہے ہیں، انہیں ہماری پارٹی بننے کی خوشی نہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔