ہومپاکستانملک بھر میں دفعہ 144نافذ، شام6بجے کے بعد گھروں سے غیر ضروری طور پر باہر نکلنے پر پابندی عائد

ملک بھر میں دفعہ 144نافذ، شام6بجے کے بعد گھروں سے غیر ضروری طور پر باہر نکلنے پر پابندی عائد

اسلام آباد،کورونا کیسز میں اضافے پر این سی او سی کے احکامات پر ملک بھر میں دفعہ 144نافذ کر دی گئی، جس کے تحت شام6بجے کے بعد گھروں سے غیر ضروری طور پر باہر نکلنے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے ، صرف پٹرول پمپ، میڈیکل سٹورز ، ویکسینز سینٹر او ر اشیائے خوردونوش کی دکانوں وغیر ہ پر جانے کی چھوٹ ہو گئی، خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف دفعہ 144کے تحت مقدمات درج ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق کورونا کی صورتحال بے قابو ہونے پر این سی او سی کے فیصلوں کی روشنی میں سخت پابندیاں عائد کر دی گئی ہیں ۔ جن کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے ۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ملک بھر میں شام 6بجے کے بعد غیر ضروری باہر نکلنے پر دفعہ 144 لاگو کردیا گیا ہے،اس دوران صرف پیٹرول پمپ ،میڈیکل اسٹور ، اشیائے خوردنوش اور ویکسینز سینٹر پر جانے کی اجازت ہو گی،خلاف ورزی پر دفعہ 144 کی ایف آئی آر کا اندراج ہو گا ۔علاوہ ازیں ہفتے میں دو دن کاروبار مکمل بند رہیں گے، ان ڈور اور آئوٹ ڈور ڈائننگ پر مکمل پابندی لگا دی گئی ہے۔

412053dc e8bf 4583 9db6 93e935dad11b 1

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔