ہومپاکستانروشن ڈیجیٹل اکاونٹ کے زریعے ترسیلات زرکا حجم 1 ارب ڈالرسے تجاوز کر گیا

روشن ڈیجیٹل اکاونٹ کے زریعے ترسیلات زرکا حجم 1 ارب ڈالرسے تجاوز کر گیا

اسلام آباد،سمندر پار پاکستانیوں کی سہولت کیلئے متعارف کردہ روشن ڈیجیٹل اکاونٹ کے زریعے ترسیلات زرکا حجم 1 ارب ڈالرسے تجاوز کر گیا ہے۔

سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق 7 ماہ کے عرصہ میں سمندرپارپاکستانیوں کی جانب سے روشن ڈیجیٹل اکاونٹس کے ذریعہ ارسال کردہ رقوم کاحجم 1 ارب ڈالرسے تجاوزکرگیاہے۔ترجمان نے بتایا کہ روشن ڈیجیٹل اکاونٹ کے حوالہ سے سمندر پار پاکستانیوں کے غیرمعمولی ردعمل پرشکریہ کے اظہارکیلئے تقریب منعقد کی جائیگی جس میں سمندرپارپاکستانیوں کیلئے نئی مصنوعات کا اعلان بھی کیا جائیگا۔سمندرپارپاکستانیوں نے مارچ میں ان اکاونٹس کے ذریعے 212 ملین ڈالر جبکہ اپریل میں 194 ملین ڈالرکازرمبادلہ ارسال کیا ہے۔ فروری میں روشن ڈیجیٹل اکاونٹس کے زریعہ سمندرپارکام کرنے والے پاکستانی محنت کشوں نے 176 ملین ڈالرکازرمبادلہ ملک ارسال کیاتھا۔حکومت کی ہدایت پرسٹیٹ بینک نے گزشتہ سال ستمبرمیں سمندرپارپاکستانیوں کیلئے اس سہولت کاآغازکیا تھاستمبرمیں روشن ڈیجیٹل اکاونٹس کے ذریعہ سمندرپارپاکستانیوں نے 9 ملین ڈالرکازرمبادلہ ملک ارسال کیا جس کے بعدماہانہ بنیادوں پران اکاونٹس کے ذریعہ ترسیلات زرملک ارسال کرنے کی شرح میں مسلسل اضافہ ہورہاہے۔گزشتہ سال کے اختتام پرروشن ڈیجیٹل اکاونٹس کے زریعہ سمندرپارکام کرنے والے پاکستانی محنت کشوں کی ترسیلات زرکاحجم 250 ملین ڈالرتک پہنچاجنوری میں سمندرپارپاکستانیوں نے ان اکاونٹس کے زریعہ 168 ملین ڈالرکا زرمبادلہ ملک ارسال کیاتھا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔