ہومتازہ تریناین سی او سی کے فیصلے کی روشنی میں پنجاب میں 12ویں تک کے تعلیمی ادارے بند کر دیئے گئے

این سی او سی کے فیصلے کی روشنی میں پنجاب میں 12ویں تک کے تعلیمی ادارے بند کر دیئے گئے

لاہور، کورونا کیسز میں اضافے پر این سی او سی کے فیصلے کی روشنی میں پنجاب میں 12ویں تک کے تعلیمی ادارے بند کر دیئے گئے،صوبے میں 5فیصد سے زائد مثبت کیسز کی شرح والے اضلاع میں سکولز و کالجز عید تک بند رہیں گے۔

تفصیلات کے مطابق این سی او سی کے فیصلے کی روشنی میں محکمہ تعلیم پنجاب نے صوبے میں تعلیمی اداروں کی بندش کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ نوٹی فکیشن کے مطابق پنجاب میں جن اضلاع میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 5فیصد سے زائد ہے وہاں تعلیمی ادارے بند رہیں گے، پنجاب میں رحیم یار خان ،ڈیرہ غازی خان، بہاولپور، بہاولنگر، لاہور ، شیخوپورہ، فیصل آباد، حافظ آباد، گوجرانوالہ، خوشاب ، لودھراں، منڈی بہاو الدین ، پاک پتن، ساہیوال ، سیالکوٹ، راولپنڈی ، سرگودھا، ملتان ، اوکاڑہ، جھنگ ، خانیوال ، قصور، چکوال اور بھکر کے اضلاع میں سکول بند رہیں گے، ان اضلاع میں انٹرمیڈیٹ کی کلاسز بھی معطل کر دی گئیں ہیں جبکہ یونیورسٹیز میں تدریسی عمل جاری رہے گا۔

f3f74df3 afb2 42f7 a669 9e6e3222f614 1

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔