لاہور،مسلم لیگ (ن)کی نائب صدر مریم نواز نے کراچی کا دورہ منسوخ کردیا۔ تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن)کی نائب صدر مریم نواز نے کراچی کا دورہ منسوخ کردیا ہے، اس حوالے سے لیگی ترجمان مریم اورنگزیب نے بھی تصدیق کردی ہے ۔
ترجمان (ن)لیگ مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں کورونا وبا تیزی سے پھیل رہی ہے، اور عوام کی زندگیوں کو سنگین خطرات لاحق ہیں، عوام اور کارکنان کی زندگیوں کے تحفظ اور کورونا سے بچاو کی خاطر مریم نواز نے کراچی کا دورہ منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔واضح رہے کہ مریم نواز کی طبیعت میں بہتری کی خبر آنے کے بعد پولیٹیکل سیکرٹری ذیشان ملک نے بتایا تھا کہ معالجین نے مریم نواز کو سیاسی سرگرمیاں شروع کرنے کی اجازت دے دی ہے، اور اب مسلم لیگ (ن)کی نائب صدر 24 اپریل کو 2 روزہ دورہ پر کراچی جائیں گی اور این اے 249 میں لیگی امیدوار کے انتخابی جلسوں کے حوالے سے بلدیہ ٹاون چاندنی چوک پر کارکنان سے خطاب بھی کریں گی۔
