ہوماسلام آباداسلام آباد میں ہفتہ اور اتوار کو مکمل لاک ڈائون لگادیا گیا،نوٹی فکیشن جاری

اسلام آباد میں ہفتہ اور اتوار کو مکمل لاک ڈائون لگادیا گیا،نوٹی فکیشن جاری

اسلام آباد،ضلعی انتظامیہ نے این سی او سی کی ہدایات پر رمضان المبارک کے حوالے سے اہم فیصلوں کا نوٹی فکیشن جاری کردیا جس کا اطلاق 24 اپریل سے ہوگا اور 17 مئی تک نافذ رہے گا۔

اسلام آباد کے تمام تعلیمی ادارے نویں سے بارہویں سمیت بند رہیںگے، ہر طرح کے انڈور اور آٹ ڈور کھانوں پر پابندی عائد ہوگی، صرف ٹیک اوے کی اجازت ہوگی، تمام انڈور جم بھی بند رہیںگے، تمام تجارتی سرگرمیاں شام 6 بجے سے سحری تک بند رہیں گی۔نوٹیفیکیشن کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں ہفتہ اور اتوار کو مکمل لاک ڈان ہوگا، کسی بھی قسم کی تجارتی سرگرمیوں کی اجازت نہیں ہوگی۔پیر سے تمام سرکاری اور نجی دفاتر صبح نو سے دوپہر دو بجے تک کھلیں گے، تمام دفاتر میں 50 فیصد اسٹاف کی پالیسی برقرار رہے گی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔