ہوماسلام آبادچیف کمشنر اسلام آباد عامرعلی احمد کو مزید تین ماہ کیلئے چیئرمین سی ڈی اے کی اضافی ذمہ داریاں تفویض

چیف کمشنر اسلام آباد عامرعلی احمد کو مزید تین ماہ کیلئے چیئرمین سی ڈی اے کی اضافی ذمہ داریاں تفویض

اسلام آباد ، وفاقی حکومت نے چیف کمشنر اسلام آباد عامرعلی احمد کو مزید تین ماہ کیلئے چیئرمین سی ڈی اے کی اضافی ذمہ داریاں سونپ دیں، اسٹبلشمنٹ ڈویژن کی طرف سے چیئرمین سی ڈی اے کی تقرری میں توسیع کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق حکومت نے چیف کمشنر و چیئرمین سی ڈی اے عامر علی احمد کی بطور چیئرمین وفاقی ترقیاتی ادارہ تقرری میں مزید تین ماہ کی توسیع کر دی ہے۔ واضح رہے کہ حکومت کی طرف سے چیف کمشنر اسلام آباد عامرعلی احمد کو چیئرمین سی ڈی اے کی اضافی ذمہ داریاں سونپی گئی تھیں ۔

27732c78 ada9 45a3 bf66 572f9daca4c0 1

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔