ہومپاکستانکورونا کی حالیہ لہر بے قابو ، قومی اسمبلی سیکرٹریٹ 26 سے 30 اپریل تک بند رہے گا

کورونا کی حالیہ لہر بے قابو ، قومی اسمبلی سیکرٹریٹ 26 سے 30 اپریل تک بند رہے گا

اسلام آباد،ملک میں کورونا کی حالیہ لہر بے قابو ہونے کے باعث قومی اسمبلی سیکرٹریٹ آئندہ ہفتے (پیر سے جمعہ)تک بند رکھنے کے احکامات جاری کردیے گئے ہیں، آئندہ ہفتے کے دوران ہونے والے کمیٹیوں کے اجلاس بھی ری شیڈول کر دیئے گیے ہیں، اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا جس کے مطابق اسمبلی کے انتظامی ، کمیٹیز،قانون سازی اور دیگر ونگز کا کم سے کم سٹاف ڈیوٹی پر حاضر ہوگا جبکہ دیگر سٹاف کو گھر سے کام کرنے کی ہدایت جاری کردی گئی ہیں ۔نوٹیفکیشن کے مطابق کوئی بھی ملازم ایک گھنٹے کے شارٹ نوٹس پر آفس طلب کیا جا سکتا ہے اس کے علاوہ پبلک اکاونٹس کمیٹی سمیت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹیوں کے آئندہ ہفتتے ہونے والے تمام اجلاس بھی ری شیڈول کردیے گئے ہیں ۔جبکہ قومی اسمبلی کی سیکورٹی اور آر آئی برانچ اس دوران فنکشنل رہے گی ۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔