ہرارے (آئی پی ایس )پاکستان اور زمبابوے کی ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹی ٹوئنٹی میچ آج کھیلا جائے گا۔ تین میچوں کی سیریز میں پاکستان کو ایک صفر سے برتری حاصل ہے۔ہرارے اسپورٹس کلب پاکستان اور زمبابوے کے درمیان دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ کی میزبانی کرے گا۔ پہلے میچ میں پاکستان نے11رنز سے کامیابی حاصل کرکے تین میچوں کی سیریز میں ایک صفر سے سبقت حاصل کی ہوئی ہے۔ میزبان ٹیم کو ایک اور نقصان کا بھی سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔بیٹسمین کریگ ایرون انجری کے باعث پاکستان کے خلاف سیریز سے باہر ہوگئے ہیں ان کی جگہ تاری سائی مساکانڈا کو اسکواڈ میں شامل کرلیا گیا ہے۔ کریگ ایرون پاکستان کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں زمبابوے ٹیم کا حصہ تھے۔ انہوں نے 23 گیندوں پر 34رنز کی اننگ کھیلی اور زمبابوے اننگ کے ٹاپ اسکورر رہے تھے۔ دوسرے میچ میں کامیابی حاصل کرکے پاکستانی ٹیم سیریز اپنے نام کرلے گی۔
پاکستان اور زمبابوے کی ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹی ٹوئنٹی میچ آج کھیلا جائے گا
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
