کراچی(آئی پی ایس )صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے گورنر سندھ عمران اسماعیل نے گورنر ہاوس کراچی میں ملاقات کی جس میں صوبے کے لئے وفاقی حکومت کی جانب سے شروع کئے گئے ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ ملاقات میں امن و امان، عوامی فلاح و بہبود کے اقدامات اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور سمیت صوبہ کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال ہوا۔ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ عوام کے مسائل کے حل کے لئے تمام سیاسی نمائندوں کو ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا ہو گا،وفاقی حکومت عوام کے مسائل کے خاتمہ کے لئے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہیاور عوامی فلاح وبہبود کے لئے شروع کئے گئے کئی منصوبے اس بات کا ثبوت ہیں۔گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا کہ صوبے کے عوام کی ترقی اور خوشحالی وزیراعظم کی ترجیحات میں شامل ہے،صوبے کے مسائل کا حل باہمی گفت وشنید اور افہام و تفہیم سے ممکن بنایا جا رہا ہے۔
صدر پاکستان سے گورنر سندھ کی ملاقات، ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
