ہومپاکستانحکومت اور کالعدم تحریک کے درمیان معاہدے پر مکمل عملدرآمد ہو چکا ،فواد چوہدری

حکومت اور کالعدم تحریک کے درمیان معاہدے پر مکمل عملدرآمد ہو چکا ،فواد چوہدری

اسلام آباد(آئی پی ایس)وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ حکومت اور کالعدم تحریک کے درمیان معاہدے پر مکمل عملدرآمد ہو چکا ہے، قراداد پیش ہو چکی ہے، ایم پی او میں گرفتار لوگ رہا کر دئیے گئے ہیں اس ضمن میں ملک میں احتجاج کا سلسلہ ختم ہو چکا۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر فواد چوہدری نے کہا کہ نون لیگ یا پیپلز پارٹی اپنی قراداد لانا چاہتے ہیں تو یہ ان کا حق ہے حکومت کا اس سے کوئی لینا دینا نہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔