چارسدہ (سب نیوز) سانحہ 9 مئی میں ملوث ملزم کوخانمائی سے گرفتار کر لیا گیا۔
پولیس نے خانمائی کی حدود میں 9 مئی کے واقعات میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔ ملزم مزید کاروائی کے لئے تھانہ چارسدہ منتقل کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق ڈی پی او چارسدہ محمد عارف کے جاری کردہ احکامات پر ڈی ایس پی سرڈھیری صنوبر خان کی قیادت میں ایس ایچ او تھانہ خانمائی اسرار باچا نے کامیاب کاروائی کرتے ہوئے سانحہ 9 مئی کے مقدمہ میں مطلوب ملزم فیضان طاہر ولد طاہر خان سکنہ صفدر خان کلے خانمائی کو گرفتار کر لیا ہے۔
ملزم کو مزید کاروائی کے لئے تھانہ چارسدہ منتقل کیا گیا ہے۔
سانحہ 9مئی میں ملوث ایک اور ملزم گرفتار
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
