ہومشوبزعید الاضحی پر ملک کے سینما گھروں میں کونسی فلمیں ریلیز ہوں گی؟

عید الاضحی پر ملک کے سینما گھروں میں کونسی فلمیں ریلیز ہوں گی؟

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)رواں سال عید الاضحی کے موقع پر ملک سینما گھروں میں 10 فلمیں ریلیز کی جائیں گی جس سے عوام لطف انداز ہو سکتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق عید کے پہلے روز سے سنیما گھروں میں 6 اردو 3 پنجابی اور 1 انگلش فلم کی نمائش کی جائے گی۔
لالی ووڈ کی فلموں میں ’آر پار‘، ’بےبی لیشز‘، ’وی آئی پی‘ ’تیری میری کہانیاں‘، ’اللہ یاراینڈ 100 فلاورز آف گاڈ ‘ اور ’مداری‘ شامل ہیں۔
جبکہ امپورٹ پالیسی کے تحت اداکارہ سونم باجوہ کی بھارتی پنجابی فلم ’کیری ان جٹا تھری‘ اور ہالی ووڈ فلم ’انڈیانا جونز‘ بھی سینما گھروں کی زینت بنے گی۔
لالی ووڈ کی فلم بےبی لیشز میں حال ہی میں علیحدگی اختیار کرنے والی سابق جوڑی شہروز سبزواری اور سائرہ یوسف رومانوی کردار میں نظر آئیں گے۔
میگا کاسٹ اور ملٹی ڈائریکٹرز فلم تیری میری کہانیاں میں شادی شدہ جوڑی حرا اورمانی، مہوش حیات اور وہاج علی، شہریار منور اور رمشا خان سمیت زاہد احمد اور آمنہ الیاس بھی مرکزی کردار نبھائیں گے۔
فلم مداری میں عباد عالم، پارس مسرور اور حماد صدیقی نے نمایاں کردار ادا کریں گے۔ اس فلم میں ملک کی سیاسی صورتحال اور عوام کے مسائل کی عکاسی کی گئی ہے۔
پاکستان فلم انڈسٹری کی مشہور پہلی اینیمیٹڈ فیچر فلم ’اللہ یار اینڈ دی لیجنڈ آف مارخور‘ کے سیکوئل ’اللہ یارا ینڈ 100 فلاورز آف گاڈ‘ اسٹیریو اسکوپک 3D فلم ہے۔
جس میں فلم کے مرکزی کردار اللہ یار کے ساتھ اس کی پوری آرمی دکھائی جائے گی جو ڈٹ کر اللہ یار کے ساتھ بُرائی کے خلاف مقابلہ کرے گی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔