اسلام آباد (سب نیوز)استحکام پاکستان پارٹی کے سینئر رہنما اسحاق خان خاکوانی نے ٹویٹر پیغام میں کہا ہے کہ میڈیا میں اکثر یہ معاملہ زیر بحث نہیں آتا کہ کیسے عمران خان نے جہانگیر خان ترین کو نااہل کروانے کی سازش رچائی
کیا عمران خان اس حقیقت سے انکار کر سکتے ہیں کہ انہوں نے چیف جسٹس سے ساز باز کرکے جہانگیر ترین کو نااہل کروایا؟ ریاست مدینہ اور اعلی اخلاق کے دعویدار عمران خان کیوں جہانگیر ترین نااہلی کے معاملے پر سچ نہیں بولتے؟ ،عمران خان کو اپنی ہی جماعت کے لیڈر جہانگیر ترین کی نااہلی پر اپنے سازشی کردار پر جواب دینا ہوگا۔
