ہومدنیاکورونا کیسز میں اضافہ :جاپانی وزیر اعظم نے اپنا دورہ بھارت اور فلپائن منسوخ کر دیا

کورونا کیسز میں اضافہ :جاپانی وزیر اعظم نے اپنا دورہ بھارت اور فلپائن منسوخ کر دیا

ٹوکیو(آئی پی ایس )جاپان کے وزیر اعظم یوشیہدے سوگا نے کورونا کیسز میں اضافے کے باعث اپنا دورہ بھارت اور فلپائن منسوخ کر دیا۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق جاپان کے وزیر اعظم نے رواں ماہ کے اختتام اور مئی کے آغاز پر بھارت اور فلپائن کا دورہ کرنا تھا لیکن انہوں نے دونوں ممالک کے طے شدہ دورے منسوخ کر دیے۔جاپان کے وزیر اعظم نے اپنا دورہ بھارت اور فلپائن کورونا کے بڑھتے کیسز کے باعث منسوخ کیا۔جاپانی وزیراعظم کا دورہ بھارت اور فلپائن، چین کی بڑھتی ہوئی عسکری اور اقتصادی طاقت کے تناظر میں طے کیا گیا تھا۔واضح رہے کہ بھارت میں اب تک کے سب سے زیادہ کیس اور اموات رپورٹ ہوچکی ہیں اور گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران بھارت میں تقریبا 3 لاکھ کیس اور 2 ہزارسے زائد اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔دلی کے اسپتالوں میں آکسیجن کی قلت ہوگئی ہے، حکومت کی مدد کیلئے سوشل میڈیا پر اپیل کی جارہی ہے، دلی میں ہر تیسرے شخص کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے لگا ہے ۔کورونا کے بڑھتے کیسز کے سبب بھارت میں لاشوں کو سپردخاک کرنے اور جلانے کیلئے جگہ کم پڑنے لگی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔