اسلام آباد،رکن قومی اسمبلی شاہد خاقان عباسی کو 20 اپریل کو غیر پارلیمانی رویہ اختیار کرنے اور اپنے طرز عمل سے قومی اسمبلی کی کارروائی میں خلل ڈالنے پر قومی اسمبلی کی جانب سے لیٹر جاری کردیا گیا۔ ایوان کے ماحول کو خراب کرنے اور نامناسب رویہ اختیار کرنے کی اجازت کسی کو نہیں دی جائیگی۔واضح رہے کہ قومی اسمبلی کے خصوصی اجلاس میں ن لیگ کے رہنما شاہد خاقان عباسی اور اسپیکر اسد قیصر کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا ۔حکومت نے فرانسیسی سفیر کی ملک بدری سے متعلق قرار داد ایوان میں پیش کی اور اس حوالے سے خصوصی کمیٹی بنانے کی درخواست کی جس پر اپوزیشن نے احتجاج کیا۔اس موقع پر اسپیکر نے کہا کہ جی شاہد صاحب آپ بات کریں۔ شاہد خاقان عباسی اسپیکر روسٹرم کے سامنے پہنچ گئے اور کہا کہ آپ کو شرم نہیں آتی۔اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے شاہد خاقان سے کہا کہ آپ اپنی زبان صحیح رکھیں ،آپ ہمیشہ ایسی بات کرتے ہیں اور طرز عمل اختیار کرتے ہیں ۔اس پر شاہد خاقان نے کہا کہ میں آپ کوجوتاماروں گا تو اسپیکر نے کہا کہ میں بھی وہ کام کروں گا،آپ اپنی حد میں رہیں ، آپ بات کریں پلیز بات کریں۔
غیر پارلیمانی رویہ اختیار کرنے پر قومی اسمبلی کی جانب سے شاہد خاقان عباسی کو لیٹر جاری
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

