ہومبریکنگ نیوزنیب نے چیئرمین پی ٹی آئی کو توشہ خانہ کیس میں آج طلب کر لیا

نیب نے چیئرمین پی ٹی آئی کو توشہ خانہ کیس میں آج طلب کر لیا

لاہور (سب نیوز) نیب نے چیئرمین پی ٹی آئی کو توشہ خانہ کیس میں آج طلب کر لیا، چیئرمین پی ٹی آئی کو کیس سے متعلق ریکارڈ ساتھ لانے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔

نیب نوٹس کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی کو آج نیب راولپنڈی میں بطور ملزم ریکارڈ سمیت پیش ہونے کی ہدایت کی گئی۔

نوٹس میں کہا گیا کہ بطور سابق وزیر اعظم آپ کو 108 تحائف ملے اور 58 آپ نے اپنے پاس رکھے، آپ کو 21 جون کو کمبائنڈ انویسٹی گیشن ٹیم کے سامنے پیش ہونے کی ہدایت کی گئی لیکن آپ پیش نہیں ہوئے اور پیشی کی تاریخ تبدیل کرنے کی درخواست دی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔