ہومبریکنگ نیوزآئی ایم ایف مذاکرات کی کامیابی سے متعلق سوال پر اسحاق ڈار سیخ پا، صحافی سے چھڑپ

آئی ایم ایف مذاکرات کی کامیابی سے متعلق سوال پر اسحاق ڈار سیخ پا، صحافی سے چھڑپ

اسلام آباد: آئی ایم ایف مذاکرات کی کامیابی سے متعلق سوال پر وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار سیخ پا ہوگئے۔ فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق جب صحافی نے اسحاق ڈار سے آئی ایم ایف مذاکرات کی کامیابی سے متعلق سوال کیا تو وفاقی وزیر خزانہ صحافی سے الجھ پڑے اور موبائل فون چھیننے کی کوشش کی۔

اسحاق ڈار صحافی کے سوال پر شدید طیش میں آ گئے اور سیکورٹی عملے کوموبائل چھین کر پھینک دینے کی بھی ہدایت کی۔ اسحق ڈار کے گارڈز کی طرف صحافی سے فون چھیننے کی کوشش کا واقعہ پارلیمنٹ ہا ئو س میں پیش آیا۔ اسحاق ڈار نے سیکورٹی کے عملے کو کہا اسکا موبائل لے کر پھینک دو۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔