لاہور(سب نیوز)استحکام پاکستان پارٹی کا 10 روز میں پارٹی منشور تیار کرنے کا فیصلہ، استحکام پاکستان پارٹی نے 9 رکنی منشور کمیٹی کے قیام کا اعلان کردیا،عامرمحمود کیانی، استحکام پاکستان پارٹی کی منشور کمیٹی کے کنیوینر ہوں گیاسحاق خاکوانی.نعمان لنگڑیال، رانا نزیرخان ،سعید اکبر نوانی استحکام پاکستان پارٹی کی منشور کمیٹی کے رکن ہوں گے چوہدری ایم اشفاق ،نوریز شکور، اور پیر سعید الحسن شاہ بھی کمیٹی کے رکن بن گئے ،منشور کمیٹی کے کنوینر کسی بھی ایک ماہر کو منشور کمیٹی کا رکن بناسکیں گے، کمیٹی 10 روز میں استحکام پاکستان پارٹی کیمسودے کو حتمی شکل دے گیاستحکام پاکستان پارٹی کی کمیٹی منشور کا مسودہ تیار کرکے 10 روز میں پیٹرن انچیف جہانگیر ترین اور صدر عبدالعلیم خان کو پیش کریگی۔
استحکام پاکستان پارٹی کا 10 روز میں پارٹی منشور تیار کرنے کا فیصلہ،کمیٹی قائم
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
