ہوماسلام آبادانسداد تجاوزات کیس:سینئر سپیشل مجسٹریٹ نے 5ملزمان کو سزا سنا دی

انسداد تجاوزات کیس:سینئر سپیشل مجسٹریٹ نے 5ملزمان کو سزا سنا دی

چیئر مین سی ڈی اے نور الامین مینگل کی ہدایت پر ڈی جی انفورسمنٹ کی سربراہی میں انسپکٹر دوست محمد اور سب انسپکٹر محمد شکیل انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ کا انکروچمنٹ کرنے والوں کیخلاف گرینڈ آپریشن ، گرین ایریا میں ریت بجری کا ٹھیہ لگانے والے ،ناجائز پارکنگ اور انکروچمنٹ کرنے والوں رنگے ہاتھوں پکڑ کر انھیں بمع شہادت عدالت سردار محمد آصف سینئر سپیشل مجسٹریٹ میں کر دیا۔ عدالت سینئر سپیشل مجسٹریٹ سردار محمد آصف نے 05 کس ملزمان کو قید با مشقت اور جرمانہ کی سزا سنا دی، ملزمان لیاقت ولی ، محمد گلستاسب، جاوید خان،عمر دراز اور محمد رفیق کو جرمانہ اور قید با مشقت کی سزاسنا تے ہوئے اڈیالہ جیل بھیج دیا۔”

کسی کو سی ڈی اے لینڈ پر ناجائز قبضہ، انکروچمنٹ، ناجائز پارکنگ اوراسلام آباد کے قدرتی ماحول کو خراب کرنے کی اجازت نہیں دے سکتے” سردار محمد آصف ۔تفصیلات کے مطابق سینئر سپیشل مجسٹریٹ نے ریمارکس دیئے کہ وفاقی دارالحکومت میں کسی کو انکروچمنٹ کی اجازت نہیں دی جائے گی،ماحول دشمن عناصر کے خلاف آنکھیں بند کر دینا اپنی آنے والی نسلوں کے ساتھ زیادتی ہو گی،ہمیں اپنی آنے والی نسل کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنا ہو گا،کوئی چھوٹا ہے یا بڑا،قانون سب کیلئے برابر ہے۔

کسی کو بھی سی ڈی اے کے حسن کو تباہ کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی، ایسے جرم میں ملوث کسی ملزم کو معاف نہیں کیا جا سکتا اور نہ ہی وہ کسی رعایت کا مستحق ہے،ماحول دشمن عناصر کے خلاف سخت کاروائیاں جاری رکھیں گے

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔