ہومدنیامصر کے بعد ملائشیاء کا انکار:بھارت کو دفاعی برآمدات کے حوالے سے بڑھا دھچکا

مصر کے بعد ملائشیاء کا انکار:بھارت کو دفاعی برآمدات کے حوالے سے بڑھا دھچکا

دہلی:مصرکے بعد ملائیشیا نے بھی بھارتی تیجا طیارے خریدنے سیانکارکردیا،بھارت دفاعی معاہدے کیلئے ملائیشین حکومت کوقائل کرنے میں ناکام رہا۔ ملائیشیا نے بھارتی طیارے کو ناقابل عمل آپشن قرار دے کر تیجا طیارے کی پائیداری اور قابل بھروسہ دستیابی پر بھی اعتراض اٹھایا۔ دفاعی ماہرین کے مطابق بین الاقوامی منڈیوں میں تیجا کی فروخت میں ناکامی نے بھارت کی دفاعی پیداوار کی صنعت پر سوالیہ نشان لگا دیے ہیں۔ عالمی مارکیٹ میں تیجا طیاروں کی ناکامی کی بڑی وجہ پروجیکٹ میں تاخیر اور غیرمعیاری کارکردگی ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ 2016 میں فروخت کیلیے پیش طیارے ابھی تک بھارتی فضائی بیڑے میں بھی شامل نہیں ہوئے۔ حال ہی میں ہونے والی بھارتی یوم جمہوریہ کی تقریب میں بھی تیجا طیارے کوشامل نہیں کیا گیا تھا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔