اسلام آباد(سب نیوز) وفاقی وزیر مذہبی امور سینیٹر محمد طلحہ محمودسعودی عرب پہنچ گئے ،جدہ ایئرپورٹ پر تعینات مذہبی امور اور حج مشن کے عملہ سے ملاقات کی ۔
عمرہ کی ادائیگی کے بعد پاکستانی حجاج کی رہائش گاہ میں قیام کرینگے جدہ میں عالمی حج کانفرنس میں پاکستان کی نمائندگی کرینگے ۔وفاقی وزیر مذہبی امور سینیٹر محمد طلحہ محمود پی آئی اے کی پرواز PK-731 سے جدہ پہنچ گئے ۔
سینیڑ طلحہ محمود نے اپنے بیان میں کہا کہ میں حج آپریشن کی نگرانی کیلئے آیا ہوں۔ عازمین سعودی قوانین کی پاسداری کریں انہوں نے اپنے بیان میں یہ بھی کہا تمام پاکستانی سعودی عرب میں پاکستان کے سفیر ہیں۔
عازمین حج کی شکایات کیلئے پورٹل 24 گھنٹے کام کر رہا ہے ۔
سینیٹر طلحہ محمود نے کہا میں بھی ایک عام عازم کی طرح حج کرنے آیا ہوں۔
وزیر مذہبی امور سینیٹر طلحہ محمود عمرہ ادائیگی کے بعد حج آپریشن کا جائزہ لیں گے
سعودی حکام سے ملاقاتیں بھی کرینگے وفاقی وزیر حجاج کرام سے ملاقاتیں اور انکی خدمت میں مصروف رہیں گے
وفاقی وزیر مذہبی امور سینیٹر محمد طلحہ محمودسعودی عرب پہنچ گئے
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
