ہومبریکنگ نیوزچیئرمین پی ٹی آئی سے 9 مئی کے واقعات سے متعلق پوچھ گچھ شروع کردی گئی

چیئرمین پی ٹی آئی سے 9 مئی کے واقعات سے متعلق پوچھ گچھ شروع کردی گئی

اسلام آباد(نیوزڈیسک) وزیر دفاع اور مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی گروپ کے رہنما برائے قومی اسمبلی خواجہ آصف نے انکشاف کیا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی سے 9 مئی کے ہولناک واقعات سے متعلق پوچھ گچھ شروع کردی گئی ہے۔
گزشتہ روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے یاد دلایا کہ مکمل طور پر تربیت یافتہ دہشتگردوں نے، جن کے پاس اسلحہ تھا، فوجی تنصیبات پر حملہ کیا اور انتہائی افسوس کی بات ہے کہ انہوں نے شہداکی یادگار کو نشانہ بنایا۔
ایک سوال کے جواب میں وزیر دفاع نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی سے سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے تاہم انہوں نے اس حوالے سے مزید تفصیلات نہیں بتائیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔